کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشین کے علاقے برشور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئے اضلاع کی تشکیل سے علاقے کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور سرکاری ادارے اپنے اصل مقاصد کے مطابق فعال ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام بند اسکول کھولے جائیں گے اور شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جن افراد نے ذمہ داری نہیں نبھائی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم اور کویت کے ولی عہد کا رابطہ، حملوں کی مذمت اور یکجہتی کا اظہار
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بلوچستان کے ہر کونے میں عوام کے درمیان جاتے رہیں گے اور کسی بھی قوت سے اپنے عوام تک رسائی میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغان عوام ہمارے برادر مسلمان بھائی ہیں، جن کی خدمت کے باوجود ہمیں مناسب تعاون نہیں ملا، انہوں نے افغان بھائی چارے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا۔
مزید برآں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اور ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کوئی ہماری زمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ایران پر حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی بھی بھرپور مذمت کی۔
