واشنگٹن، جی 7 ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دنیا بھر میں عام شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر پر کیے جانے والے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ عام شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنانے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا اورایسے اقدامات انسانی قوانین اورعالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہیں۔
جی 7 کے اعلامیے میں عالمی معاشی جھٹکوں کے اثرات کو کم کرنے والے اقدامات کی حمایت کو بھی مرکزی حیثیت دی گئی ہے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔
ایران پر جنگ کے خدشات، امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ
مزید برآں اعلامیے میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پردوبارہ زور دیا گیا، جو عالمی تجارت اور توانائی کی محفوظ ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جی 7 ممالک عالمی برادری کے ساتھ مل کرحالات کو مستحکم بنانے اورانسانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
