اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ اور نمائندوں نے ورچوئل شرکت کی۔
اجلاس میں ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کومستحکم اورتسلی بخش قراردیا گیا اورسپلائی چین میں کسی بڑی رکاوٹ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ موجودہ حالات کے باوجود تیل کی ترسیل اورذخیرہ اندوزی کا نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر وفاقی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم اور کویت کے ولی عہد کا رابطہ، حملوں کی مذمت اور یکجہتی کا اظہار
سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس موقع پر زوردیا کہ بدلتی عالمی صورتحال کے پیش نظرمتعدد پالیسی منظرنامے تیار کیے جائیں تاکہ مستقبل کے چیلنجزسے بہتراندازمیں نمٹا جا سکے، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل ہونا چاہیے۔
خیبرپختونخوا کے مشیرخزانہ مزمل اسلم نے پاکستان کی پٹرولیم سپلائی مینجمنٹ کو خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی حکمت عملی کو سراہا۔
بلوچستان کے وزیر خزانہ نے موجودہ صورتحال کو رکاوٹ کے بجائے اصلاحات کے موقع کے طور پر لینے پر زور دیا۔
