واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کرنسی پر دستخط کر کے ایک نئی روایت قائم کر دی ہے، جس کے بعد وہ ڈالر پر دستخط کرنے والے امریکا کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جون سے امریکی کرنسی کے ہر نوٹ پر صدر ٹرمپ کے دستخط دیکھنے کو ملیں گے، جس سے ڈالر کی ظاہری شکل میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کرنسی کو ایک منفرد شناخت دینا اور اسے مزید نمایاں بنانا ہے، جبکہ اس فیصلے کو تاریخی حیثیت بھی حاصل ہو گئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، 279 روپے 17 پیسے پر بند
ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف امریکی کرنسی کو دیگر ممالک کی کرنسیوں سے ممتاز کرے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی علامتی اہمیت میں اضافہ کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی کرنسی پر وزیر خزانہ کے دستخط ہوتے تھے، تاہم اب پہلی بار صدر کے دستخط شامل کیے جا رہے ہیں، جسے ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
