چینی وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ میں امن مذاکرات شروع کرنا آسان کام نہیں ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی وزیرخارجہ کا رابطہ ہوا،وزیرخارجہ نے ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔
اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ پر گہری تشویش ہے، چین
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران جنگ میں امن مذاکرات شروع کرنا آسان کام نہیں،آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی بحالی کےلیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔
چین اورپاکستان جنگ بندی اورامن مذاکرات کی بحالی پراتفاق کرتے ہیں،دونوں رہنماؤں نے غیر فوجی اہداف اور سمندری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔
