ملک میں زرمبادلہ مارکیٹ میں جمعہ کے روز معمولی بہتری دیکھنے میں آئی جہاں انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر روپے کی قدر میں ہلکی سی مضبوطی ریکارڈ کی گئی، جسے ماہرین کرنسی مارکیٹ میں استحکام کی جانب ایک محتاط اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
مالیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں یہ معمولی کمی درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے منسلک ہو سکتی ہے تاہم مجموعی صورتحال اب بھی محتاط رہنے کی متقاضی ہے۔
سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
دوسری جانب کاروباری حلقوں کا ماننا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ درآمدی اشیا کی قیمتوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
