اسلام آباد میں کفایت شعاری مہم کے تحت سینیٹ سیکرٹریٹ نے ساڑھے 26 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں، جو حکومتی سطح پر مالی نظم و ضبط کی ایک اہم مثال قرار دی جا رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کفایت شعاری اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی اور دستیاب وسائل کا مؤثراستعمال موجودہ معاشی حالات میں ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹ نہ صرف قومی معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے بلکہ ادارہ جاتی سطح پر بھی بچت کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مزید بچتوں کی نشاندہی کیلئے بھی کام جاری ہے اور اضافی رقوم بھی مرحلہ وار قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں گی۔
یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ کفایت شعاری کے باوجود پارلیمانی امور اور قانون سازی کے عمل پر کسی قسم کا منفی اثر نہیں پڑنے دیا جائے گا، اور سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری فعالیت کے ساتھ جاری رکھے گی۔
