پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی اسپتال میں کمر کی کامیاب سرجری ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، مائیک ہیسن نے نیوزی لینڈ کی بجائے لاہور میں علاج کرانے کو ترجیح دی۔
کھلاڑیوں کی پوزیشن میں فوری تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں، مائیک ہیسن
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری کی، ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کو دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مائیک ہیسن آرام کے بعد واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور منیجر ذمہ داریاں نبھانے والے نوید اکرم چیمہ کی آج انجیو گرافی ہو گی۔
