ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے، جو بھی گزرنے کی کوشش کرے گا نشانہ بنائیں گے۔
پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں کے قریب شہریوں کو انخلا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی جہاں ملیں گے ہم ان پر حملہ کریں گے، شہری نقصان سے بچنے کیلئے امریکی اڈوں کی حدود سے دور رہیں۔
جواب بھجوا دیا ، امریکی تجاویز یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہیں ، ایران
دوسری جانب الجزیرہ نے ایران جنگ میں اموات کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران میں ایک ہزار 937 افراد جاں بحق، 24 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ لبنان میں ایک ہزار 94 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،عراق میں 89 شہری ، متحدہ عرب امارات میں 11، کویت میں 6 اور بحرین میں 3 شہری حملوں میں لقمہ اجل بنے۔
