عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 445 ڈالر پر آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے مزید سستا ہو گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گئی۔
قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 7 ہزار 454 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی سے 6 ہزار 390 روپے ہو گئی۔
