پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ ایرانی اقدامات خودمختار خلیجی ریاستوں کے خلاف جارحیت ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ایرانی حملے انتہائی تشویش کا باعث ہیں،خلیجی ممالک کسی تنازع کا حصہ نہیں ہیں۔
ایران جنگ نہیں چاہتا، تنازع کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے، عباس عراقچی
ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے بھی خلاف ہیں،حملوں میں رہائشی علاقوں،شہری تنصیبات ، ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
خطرات آبنائے ہرمز تک پھیل رہے ہیں،آبنائے ہرمز سے صرف بحری جہاز نہیں گزرتے ،دنیا کے مفادات ،اور توانائی کی سلامتی بھی آبنائے ہرمز سے وابستہ ہے۔
خطرہ علاقائی نہیں رہتا بلکہ عالمی انسانی مسئلہ بن جاتا ہے ،یہ عوام کی زندگیوں اور ترقی کے حقوق کو متاثر کرتا ہے ،بین الاقومی قانون کا احترام ہم سب کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے۔
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
پاکستان کے اقدامات بحران کے پرامن حل کی کوششوں کے عکاس ہیں،اقدامات علاقائی امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔
