وارسا، پولینڈ کی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تیل اور گیس پرٹیکس میں 8 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پولش وزیراعظم کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں تقریباً 1.20 پی ایل این تک کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیل اور گیس پر عائد ایکسائز ٹیکس کو کم ترین سطح پر لایا جائے گا تاکہ قیمتوں کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن پر حادثہ، نیوی اہلکار زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے نئی حکمت عملی بھی تیار کی ہے، جس کے تحت تیل اور گیس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی جائے گی اور اس حد کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پولش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں غیر معمولی منافع کمانے والی کمپنیوں پر ونڈ فال ٹیکس عائد کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
