روسی صدرکا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع سے پیدا ہونیوالے نتائج کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے ،جو لوگ اس جنگ میں براہ راست شامل ہیں، وہ بھی کسی چیز کی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ اس جنگ کے اثرات کا موازنہ کورونا وائرس کی وبا سے کیا جا سکتا ہے،چیلنجز کے جواب میں روس کو مضبوط اور متحد ہونا ہوگا۔
ایران کیخلاف جنگ میں نیٹو ممالک نےکوئی مدد نہیں کی، ٹرمپ
کورونا وبا نے تمام خطوں اور براعظموں کی ترقی کی رفتار کو ڈرامائی طور پر سست کر دیا تھا ،تنازع بین الاقوامی لاجسٹکس، پیداوار اور سپلائی چینز کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
تنازع تیل و گیس ، دھاتوں اور کھاد بنانے والی کمپنیوں پر بھی شدید دباؤ ڈال رہا ہے.
