واشنگٹن، امریکی بحری بیڑے کے اہم جنگی جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن پر پیش آنے والے حادثے میں ایک نیوی اہلکار زخمی ہو گیا۔
امریکی نیوی کے مطابق واقعہ جہاز کے معمول کے آپریشن کے دوران پیش آیا تاہم اس کی نوعیت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔
ترجمان امریکی نیوی نے واضح کیا ہے کہ اس حادثے کا کسی قسم کے حملے یا لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ ایک اندرونی نوعیت کا واقعہ تھا۔
ایران کیخلاف جنگ میں نیٹو ممالک نےکوئی مدد نہیں کی، ٹرمپ
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہلکارکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اوربعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے جہاز سے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جہاز پرموجود دیگر عملہ محفوظ ہے اورآپریشنزمعمول کے مطابق جاری ہیں۔
