اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی سینیٹ کی نشست خالی ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد کیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد سینیٹ میں متعلقہ نشست پرنئے رکن کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ملکی سیاست پر اثرات مرتب ہوں گے اور آئندہ دنوں میں اس کے مزید سیاسی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
