پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی کی جانب سے عید کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں ان کے شوہر کی غیر موجودگی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے تین بچوں کے ہمراہ عید کی خوشیوں پر مبنی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر میں خاندانی ماحول اور عید کی خوشی واضح طور پر جھلک رہی ہے۔
ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

اپنے پوسٹ کے کیپشن میں شائستہ لودھی نے لکھا کہ ان لمحات کو تھوڑا اور تھامے رکھنا، عید کی یادیں، خاندانی لمحے، تہوار کی خوشیاں، candid لمحات، ایک ساتھ وقت گزارنا، تقریبات، خوشیوں بھرے لمحے، گرمجوش یادیں، محبت اور ہنسی، عید کی یادیں دوبارہ۔
تاہم، ان تصاویر میں ان کے شوہر کی غیر موجودگی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔

ہیری پوٹر سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
مداحوں کی جانب سے جہاں تصاویر کو پسند کیا جا رہا ہے، وہیں کئی صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے شوہر تصاویر میں کیوں موجود نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے 2012 میں اپنے پہلے شوہر وقار واحدی سے طلاق لی تھی، اور ان کے تین بچے اسی رشتے سے ہیں۔ بعد ازاں، 2014 میں متنازعہ نشریاتی مواد کے باعث ان کے پروگرام پر پابندی لگنے کے بعد وہ اپنے تینوں بچوں کے ساتھ دبئی منتقل ہو گئیں۔
شائستہ لودھی نے جون 2015 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان بھی کیا تھا، اگرچہ اس بارے میں تفصیلات زیادہ واضح طور پر سامنے نہیں آئیں۔
