کوئٹہ: پاکستان ریلویز نے 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن فنی وجوہات اور ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔ تاکہ سفری نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس جو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوتی ہے۔ 27 مارچ کو نہیں چلے گی۔ جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن روٹ پر چلنے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس بحال کرنے کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ جبکہ مسافروں کو سفری منصوبہ بندی کرتے وقت متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
