چین کی وزارت خارجہ نے اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چین نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بامعنی امن مذاکرات کی راہ ہموار کریں، چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس وقت کی اولین ترجیح جنگ بندی اور قیامِ امن کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ قوتوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ حقیقی اور مخلصانہ امن مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جا سکیں۔
ایران جنگ نہیں چاہتا، تنازع کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے، عباس عراقچی
چینی موقف کے مطابق عالمی اور علاقائی سطح پر تعاون اور ڈپلومیسی کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ کشیدگی کم ہو اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
