اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ پاکستان کے باہر مظاہرے سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد قبل از گرفتاری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بیانات پر عدالت مداخلت نہیں کر سکتی، جسٹس علی باقر نجفی
یاد رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں ترنول، رمنا، آبپارہ اور سیکرٹریٹ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
