سونے کی قیمت میں دو دن مسلسل بڑے اضافے کے بعد کمی ہو گئی ہے۔
دو دن کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں 31 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آج فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 430 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 549 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 110 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4455 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ بھی 340 روپے کم ہو گئے ہیں جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 7484 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
