پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے ملک میں آنے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ واپسی کے لیے درکار ایندھن ساتھ لے کر آئیں۔
اس حوالے سے پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم بھی جاری کر دیا ہے۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ایندھن کی دستیابی کے مسائل کے باعث پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بدھ کے روز کراچی سے دوحہ جانے والی ایک غیر ملکی ائیرلائن کو ایندھن حاصل کرنے کے لیے مسقط میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی ایندھن ساتھ لانے کی شرط کے باعث غیر ملکی ائیرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں، جس سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
