تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
ایران کے جواب پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 1.9 فیصد مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی فی بیرل قیمت 92.1 ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ برطانوی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 103.9 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مطالبات نہ مانے گئے تو پیٹرول پمپ بند کر دیں گے، مالکان کی دھمکی
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بجلی گھروں پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، ایران کی جانب سے جنگ بندی کیلئے امریکی شرائط کو نہ ماننے پر تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
