ترکی میں منشیات کے خلاف جاری سخت کارروائی کے سلسلے میں ترک ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت شوبز، کھیل اور کاروباری شعبوں سے وابستہ متعدد معروف شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے منشیات کیس کے ضمن میں مجموعی طور پر 16 افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے آن لائن رشتہ ایپ لانچ کر دی
استنبول نارکوٹکس کرائم ڈویژن نے ان افراد کو منشیات کے استعمال، ذخیرہ کرنے اور استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے الزامات میں حراست میں لیا ہے، جن میں سابق فٹبال کلب صدور فکریت اورمن اور براق الماس بھی شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران کم از کم 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ دو افراد، جن میں ہانڈے ارچل بھی شامل ہیں، اس وقت شہر سے باہر ہیں اور ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ جلد ہی ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔
بادشاہ نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
قانونی عمل کے تحت گرفتار افراد کو ابتدائی طور پر طبی معائنہ کے لیے منتقل کیا گیا، جس کے بعد ان سے استفسار اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
