ایران کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی جائے۔
امریکی میڈیا ایکسئیس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس تجویز کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
نینسی میس کی ایران میں امریکی فوج بھیجنے کی مخالفت، ایران کو دوسرا عراق نہیں بننے دیں گے
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پالیسی اختلافات واضح ہو گئے ہیں، جو ایران سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
