محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
پشاور میں گزشتہ شب ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
وزیرستان، اورکزئی، خیبر، مہمند، باجوڑ، بنوں، کرک اور ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کوہاٹ، کرم، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بٹگرام، کوہستان، بونیر، کالام اور سوات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبےکےمختلف علاقوں میں ہلکی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، نوشکی، مستونگ، قلات، سوراب، کوئٹہ، چمن اور ژوب میں بارش متوقع ہے، بلوچستان کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نےآج سے29مارچ تک گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ کراچی میں کبھی ہلکی توکبھی تیزبارش ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد میں چھتوں سے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا نظام لازمی قرار
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 30 مارچ تک بارشیں ہونے کا امکان ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،اس لئےشہریوں کو غیر ضروری سفر سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
