سی ٹی ڈی نے ٹانک میں کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کردئیے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ، ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ،اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشتگرد ججز کانوائے اور پولیس موبائل پر حملوں کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ ہلاک
دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کامیاب کارروائی پر فورس کو شاباش دی۔
آئی جی خیبرپختونخواذوالفقار حمید نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔
