امریکا کا کہنا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے بنیادی مقاصد حاصل کرنے کے انتہائی قریب ہیں،ایران کو غلط فہمیوں سے بچنا چاہیے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ہمیشہ امن ہی ہوتی ہے،مزید ہلاکتوں اور تباہی کی کوئی ضرورت نہیں۔ایران نے حقیقت کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سب سے بڑا حملہ کرے گا،ایرانی حکومت جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے۔
امریکا کی جنگ بندی تجاویز ایران نے مسترد کر دیں، ٹھوس ضمانتوں کا مطالبہ
ٹرمپ ایران پر پہلے سے کہیں زیادہ سخت حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں،فوجی آپریشن مکمل ہوتے ہی عالمی منڈی میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت اور صورتحال پر نظر ہے ،جے ڈی وینس ایران سے متعلق ہونے والی تمام تر مشاورت کا حصہ رہے ہیں۔
امریکا کیساتھ ابھی تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے، ایرانی سفیر
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی چینی صدر سے 14 اور 15 مئی کو ملاقات ہو گی۔چینی صدر بھی واشنگٹن کا دورہ کرینگے، تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
