تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں ایف 18 کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ دو امریکی ایف 18 طیاروں کو ایران کی فضائی حدود میں ہدف بنایا گیا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
Iran’s Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) announces that it has successfully targeted an American F-18 fighter jet.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkc2J pic.twitter.com/E9nRJgnla3
— Press TV 🔻 (@PressTV) March 25, 2026
اس سے قبل ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے بھی امریکی بحری سرگرمیوں پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن مسلسل ایرانی نگرانی میں ہے۔
پینٹاگون کا بڑا فیصلہ، ہزاروں امریکی فوجی مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا حکم
انہوں نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی بحریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی۔
