امریکی صدر کے ہوم گراؤنڈ پر ری پبلکن پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
ڈیموکریٹ امیدوار ایملی گریگوری فلوریڈا کے اسپیشل الیکشن میں کامیاب ہوگئیں،ایملی گریگوری نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ جان میپلز کو شکست دی۔
ایران آرمی کے ترجمان کا امریکی صدر ٹرمپ کو طنزیہ پیغام عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے حلقے میں ٹرمپ کی رہائشگاہ ’مار اے لاگو‘واقع ہے، 2024میں ری پبلکن پارٹی نے 19 پوائنٹس کے فرق سے نشست جیتی تھی۔
چیئرمین ڈیموکریٹل نیشنل کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے علاقے سے جیت کے بعد ملک بھر سے جیتیں گے۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کے انتہا پسند ڈیموکریٹس اندرونی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ لوگ ایران میں امریکا کے فوجی کارنامے سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کررہے ہیں۔
ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا سخت ردعمل، خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی
یہ لوگ ہماری واضح اور فیصلہ کن جیت نہیں دیکھنا چاہتے،امریکی عوام دیکھ رہے ہیں کہ کیاہورہاہے،ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا برا حال ہو، ہمارا ملک ناکام ہو۔
وہ امریکیوں کی بجائے غیر قانونی داخل ہونیوالےمجرموں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں،مدد کرنے کیلئے آئس پیٹریاٹس کا شکریہ، مزید مدد کیلئے نیشنل گارڈ کو کال کر سکتا ہوں۔
