واشنگٹن، پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی سرزمین پر امریکی فوج بھیجنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا، جس سے خطے میں مزید بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔
طیب ایردوان کا اسرائیل مخالف مؤقف قابل تحسین ہے، مسعود پزشکیان
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں زمینی جنگ کے خطرات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے جبکہ مختلف ممالک کی پالیسیوں پربھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
