اسلام آباد، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں آسٹریلیا کے دو معروف کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ شامل ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، جہاں انہیں میکس برائنٹ کی جگہ شامل کیا گیا، اطلاعات کے مطابق میکس برائنٹ انجری کے باعث اس سیزن میں پی ایس ایل کھیلنے سے محروم ہوگئے ہیں۔
کرس گرین کے شامل ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کے لیے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے، جسے قبول کرکے وہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، کرس گرین کی شمولیت سے یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن میں مضبوطی آئے گی اور ٹیم کے امکانات بہتر ہوں گے۔
پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ جاری
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ راولپنڈی کی فرنچائز میں شامل ہو گئے ہیں، فرنچائز ترجمان کے مطابق عثمان خواجہ کو انگلش کرکٹر لاوری ایونز کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
عثمان خواجہ کی شمولیت سے راولپنڈی کی ٹیم میں تجربہ اور مہارت بڑھے گی، خاص طور پر اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹنگ میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرس گرین اورعثمان خواجہ کی شمولیت پی ایس ایل کے مقابلوں میں مزید دلچسپی اورسنسنی پیدا کرے گی، ان کھلاڑیوں کی موجودگی نہ صرف فرنچائززکی کارکردگی بہتر کرے گی بلکہ شائقین کو بھی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔
