وزیراعظم شہبازشریف نے امیرقطر کو مشکل وقت میں پاکستان کی مکمل یکجہتی اورحمایت کا یقین دلادیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امیرقطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔قطر کے امیر کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈرکو خط، تعزیت اور مبارکباد کا اظہار
وزیراعظم نے خطے میں جاری جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قطر اور دیگر برادر خلیجی ممالک کیخلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے خلیجی ممالک پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امیرقطر کو مشکل وقت میں پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملکی و سیاسی امور پرتبادلہ خیال
وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی رسائی اور امن کی کوششوں سے امیر قطر کو آگاہ کیا،امیرقطر نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
