لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’کھلیں گے بیٹ پہ‘ باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا۔ جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
پی ایس ایل 11 کا ترانہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے گایا۔ جبکہ ان کے ساتھ سبری سسٹرز (انعم اور ثمن)، معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ابھرتی ہوئی ریپ آرٹسٹ دانیا کنول نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا اور ٹورنامنٹ 3 مئی تک جاری رہے گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگز مین سے ہو گا۔
اس سیزن کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ جس سے ٹورنامنٹ مزید سنسنی خیز اور مسابقتی ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ عاطف اسلم اس سے قبل 2022 میں پی ایس ایل کا ترانہ ’آگے دیکھ‘ بھی گا چکے ہیں۔ جبکہ آئمہ بیگ چوتھی بار پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کا حصہ بنی ہیں۔ جو ان کی اس لیگ سے مسلسل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
