اسلام آباد، وزیراعظم کی ہدایات پر وزارت خزانہ نے اوگرا کو قیمتوں کے فرق کی ادائیگی کے لیے 27 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ فنڈز وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ سے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے اور ایندھن کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ یہ رقم مختلف شعبوں میں اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اس اقدام کا مقصد اوگرا کو قیمتوں کے فرق کی فوری ادائیگی ممکن بنانا اور توانائی کے شعبے میں مالی توازن قائم رکھنا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے لیے مزید کفایت شعاری اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
اس کے تحت مختلف سرکاری محکموں اور منصوبوں میں غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے گی، تاکہ مستقبل میں بھی عوامی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے۔
یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے معاشی نظم و ضبط اورعوام کی سہولت کو ترجیح دینے کے اقدامات میں ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے توانائی کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
