عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 88 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جس نے عالمی توانائی مارکیٹ میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی سپلائی اورطلب میں توازن کی تبدیلی، عالمی معیشت کے سست روی کے آثار اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، حکومت کا مختلف آپشنز پر غور
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کے لیے اہم ہے اوراس کا اثرتوانائی کی قیمتوں اور معاشی سرگرمیوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔
سرمایہ کار اور توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد قیمتوں کی مزید تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ممکنہ اثرات کا اندازہ لگا سکیں۔
