لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹس سے متعلق ریفنڈ پالیسی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق آن لائن خریدے گئے ٹکٹس کی رقم انہی بینک اکاؤنٹس میں واپس کی جائے گی۔ جن کے ذریعے ٹکٹس کی بکنگ کی گئی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کی واپسی کا عمل خودکار طریقے سے مکمل ہو گا۔ اور صارفین کو اس کے لیے کسی اضافی درخواست یا کارروائی کی ضرورت نہیں ہو گی۔
بورڈ کے مطابق ریفنڈ کا عمل 30 مارچ سے شروع ہو کر آئندہ 15 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اگر کسی صارف کو رقم کی واپسی میں تاخیر کا سامنا ہو تو اسے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کی نئی رینکنگ ، ابھیشک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ جہاں شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر عالمی معیار کی ٹی 20 کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
