تہران: ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔ اور اس کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ جیسے ہی امریکی بحری بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں داخل ہو گا۔ اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
ایرانی بحریہ کے مطابق امریکی بحری بیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد طیارہ بردار جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کر لی ہے۔ جسے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دے، ایرانی فوج کا سخت جواب
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حالیہ جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باعث ایران اور امریکا کی بحری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
