اسلام آباد، وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے حج 2026 کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
وزارت کے اعلامیے کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تفصیلات بروقت حاصل کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج اپنی پروازوں کی معلومات پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جو ہر وقت اپ ڈیٹ رہتی ہے۔
عوامی سہولت کیلئے ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی تمام پروازوں کے شیڈول کی تفصیلات دستیاب ہیں تاکہ عازمین کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔
وزارت نے عازمین حج سے تاکید کی ہے کہ وہ حج سے متعلق اعلانات اور ہدایات کے لیے موبائل ایپ پاک حج 2026 کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔ اس اقدام کا مقصد عازمین کو تمام معلومات بروقت فراہم کرنا اور حج کے سفر کو آسان اور منظم بنانا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ تمام عازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے پروازوں کے شیڈول اور دیگر اہم معلومات کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں تاکہ حج کے دوران کسی قسم کی دقت یا خلل سے بچا جا سکے۔
