اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے بلاول بھٹو کوعالمی امن کے فروغ اورموجودہ بین الاقوامی حالات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے حکومتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنگی تناظر میں ملک کو درپیش ممکنہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپورتیاری کررہی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت مستعفی
ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا اوراس بات پراتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ضروری ہے۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی حکمت عملی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ پالیسی ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کی صحیح سمت متعین کر رہی ہے۔
اس موقع پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیررانا ثنا اللہ، محمد اورنگزیب، وزیراعلیٰ سندھ اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے ملاقات میں اہم مشاورت اور رہنمائی فراہم کی۔
