سپین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ناانصافی پر مبنی جنگ کے سامنے خاموش رہنا دانشمندی نہیں بزدلی ہے،ایران 40 سال سے اس جنگ کی تیاری کر رہا ہے،دنیا عراق جنگ کی صورتحال سے بھی کہیں بدتر حالات میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جارج بش کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ نے لے لی ہے،بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑانا بے حسی ہے،یہ سوچنا بیوقوفی ہے کہ بڑی طاقتیں اصولوں کا احترام کریں گی۔
جنگ نا منظور، اسپین کے وزیراعظم نے ٹرمپ کی دھمکی کا واضح جواب دیدیا
ایک شخص کے سوا کسی کو نہیں پتہ کیا ہونے والا ہے،بے حس دنیا میں غیرقانونی جنگ کی مخالفت کرنا حب الوطنی ہے، لالچ کو جمہوریت کا لبادہ پہنانے سے انکار کرتے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کو ’ناں‘ کہتے رہیں گے،ہماری کوشش ہو گی کہ جنگ سالوں تک طویل نہ ہو،مشرقِ وسطیٰ کو غیرمستحکم اور غزہ کو ملبے کے ڈھیر تلے دفن کرنا قبول نہیں۔
