ریاض، سعودی وزارت داخلہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر ملکیوں کے ویزا کی میعاد میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق وہ افراد جن کے ویزوں کی میعاد 25 مارچ تک ختم ہو رہی تھی وہ فیس کی ادائیگی کے بعد 18 اپریل تک مملکت میں قیام کرسکتے ہیں۔
مزید برآں جن کے ویزے 25 مارچ کو ختم ہو چکے ہیں وہ بغیر فیس کے مملکت کی بین الاقوامی گزرگاہوں سے روانہ ہو سکتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا
اس پیش کش میں عمرہ، ٹرانزٹ اور وزٹ ویزوں کے حامل افراد بھی شامل ہیں اور وہ 18 اپریل تک اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
