اسلام آباد، ایاز شوکت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے، جس کے بعد سرکاری سطح پر اس اہم عہدے کے حوالے سے نئی پیش رفت متوقع ہے۔
ایاز شوکت کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی کی تقرری کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
پی آئی اے کی لندن کے لیے براہ راست پروازیں بحال، پہلی فلائٹ کب روانہ ہوگی؟
ان کا مؤقف تھا کہ موجودہ حالات میں وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنا مناسب نہیں سمجھتے، اس لیے انہوں نے استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں انہوں نے قانونی معاملات کو بہتراندازمیں آگے بڑھانے اورحکومتی مؤقف کو مؤثرانداز میں پیش کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔
