رحیم یار خان پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں کوش گینگ کے مطلوب ڈاکو نے ساتھی سمیت سرینڈر کر دیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکو کے سر کی ایک کروڑ روپے قیمت مقرر تھی۔سرینڈر کرنے والے ملزمان قانون کے مطابق اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے۔
پنجاب پولیس کا انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن جاری، 153 افراد گرفتار
انہوں نے واضح کیا کہ کچہ کے آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرینڈر تک آپریشن جاری رہے گا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انتہائی مطلوب ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔
