متحدہ عرب امارات میں شدید موسم، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ خراب موسم جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے، حکام کی جانب سے حفاظتی اقدامات، اسپیڈ لمٹ میں کمی اور الرٹس جاری کئے گئے ہیں۔
یو اے ای میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،مسلح افواج کے 2 جوان شہید
وزارتِ انسانی وسائل نے نجی کمپنیوں کو ورک پلیس پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، کمپنیوں کو ضرورت کے مطابق ریموٹ اور فلیکسیبل ورک اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے،ملازمین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور بہتر کام کے حالات فراہم کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
دوسری جانب دبئی، ابوظبی سمیت متحدہ عرب امارات بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں ، راس الخیمہ میں بھی سیلابی صورتحال ہے جہاں پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا۔
متحدہ عرب امارات کا دفاعی نظام مکمل طور پرفعال ہے، یو اے ای وزارت دفاع
فُجیرہ اور العین میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں،ابوظبی کے مختلف علاقوں میں بھی پانی جمع ہو گیا،دبئی میں طوفانی بارش کے بعد حدنگاہ متاثرہوئی ،ریاست عجمان کے علاقے منامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔
