خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامی امور نے ہائی آکٹین فیول کے استعمال پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق فیول قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پابندی کا فیصلہ کیا گیا،ہائی آکٹین فیول پر پابندی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ہائی اوکٹین کے ایک لیٹرپر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے اضافہ کردیا گیا
کسی بھی سرکاری گاڑی میں ہائی آکٹین فیول استعمال نہیں کیا جائے گا،ناگزیر صورتحال میں ہائی آکٹین ذاتی خرچ پر استعمال کیا جا سکے گا۔
سرکاری خزانے سے ہائی آکٹین فیول کی ادائیگی نہیں کی جائے گی،تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو فیصلے پر سخت عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ۔اداروں کے سربراہان کو بھی پابندی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ کم سے کم رکھا جائے ، صدر زرداری
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
