پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔
ماہرہ خان سے ٹاک شو کے سوال و جواب کے سیشن میں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ پورے پاکستان کی کرش ہیں، لیکن آپ کا کرش کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں۔

ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کا آغاز کردیا
گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ یہ توقع نہیں رکھتیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری بالکل ہالی ووڈ کی طرز پر کام کرے، لیکن کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ ان کے مطابق سینئر فنکار تو کسی حد تک گزارا کر لیتے ہیں، مگر جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
عید سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کی نسبت زیادہ پسند ہے۔
فضا علی کا دوسری شادی کا اعلان، تصاویر شیئر کر دیں
اپنے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دیے تھے، جو ان کے لیے یادگار لمحہ تھا
