ایران نے امریکا اور اسرائیل پر 78 ویں میزائل لہر کا آغاز کرتے ہوئے تل ابیب سمیت امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف اہداف پر ملٹی وارہیڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔
پاکستان ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے ، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پاسداران انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے جبکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ادھر ایرانی فوج نے امریکی صدر کو پیغام دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسمان کی طرف دیکھو، نیا سرپرائز آنیوالا ہے،بہت بڑے نتائج سامنے آئیں گے۔
ایرانی فوجی اہلکار نے کہا کہ صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سر ہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں۔
ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے، درجنوں عمارتیں ملیا میٹ
پاسداران انقلاب کے ختم الانبیاء بریگیڈ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا جملہ طنزا دہرایا کہ ٹرمپ ‘یو آر فائرڈ، تھینک یو فاراٹینشن ٹو دِس میٹر’۔
ایرانی فوج کو ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت پیغام
ایرانی فوج نے امریکی صدر کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سر ہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں۔پاسداران انقلاب کے ختم الانبیاء بریگیڈ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا جملہ طنزا دہرایا کہ ٹرمپ ‘یو آر فائرڈ، تھینک یو فاراٹینشن ٹو دِس میٹر’۔
