عید کےموقع پرموٹروے پولیس کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ عید پرموٹرویز اورہائی ویزپرٹریفک میں اضافہ ہوجاتاہے،عید کےموقع پرڈرائیورزمقررہ حدِرفتار کی پابندی یقینی بنائیں۔
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
موٹروےپرایل ٹی وی گاڑیوں کی حدِرفتار 100 کلومیٹرفی گھنٹہ، جبکہ ایچ ٹی وی کی حدِ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔لین ڈسپلن، سیٹ بیلٹ اور محتاط ڈرائیونگ اپنائیں۔
دوسری جانب آئی جی موٹرویز کی ہدایات پرزائد کرایہ کےخلاف سنٹرل ریجن کی مہم جاری ہے،اوورلوڈنگ پر937گاڑیوں کو48لاکھ جرمانہ کیاگیا۔
ملک میں ایک اور نئی موٹر وے بنانے کا فیصلہ،روٹ بھی سامنے آگیا
203بسوں سے7لاکھ زائد کرایہ مسافروں کوواپس دلوایاگیا،نئی حدرفتار اووراسپیڈنگ پر15ہزار 56چالان جاری کیےگئےہیں،موٹرویزپرکارکی اسپیڈ100، ہیوی ٹریفک کی90،ہائی ویزپرکار80، ہیوی ٹریفک کی اسپیڈ65کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے۔
