مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی کارروائیوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران پر ہونے والے حملوں میں ایک ہزار 444 شہری شہید اور 18 ہزار 551 زخمی ہو چکے ہیں۔
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 968 شہری شہید ہوئے۔ جن میں 100 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورسز کے 60 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران کے حملوں میں دیگر ممالک میں بھی شہری و فوجی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جن میں ایران میں 13 امریکی فوجی، متحدہ عرب امارات میں 8، کویت میں 6، بحرین میں 2 اور عمان میں 3 افراد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کی میزائل صلاحیت کو اپنے لئے خطرہ قرار دیدیا
یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حالیہ جنگی کارروائیوں نے نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں انسانی جانوں اور شہری زندگیوں پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں۔
