صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے اس کے ساتھ ساتھ متعدد اہم قانون سازی کی بھی منظوری دی۔
اعلامیے کے مطابق صدر نے پاکستان سٹیزن شپ ترمیمی بل 2026، اخبار ملازمین (شرائطِ ملازمت) ترمیمی بل، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل، پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز (انسداد و غیر مجاز استعمال) ترمیمی بل، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دی۔
مزید برآں صدر مملکت نے دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔
کسی دوسرے ملک کے واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
صدر آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات دینے کی بھی منظوری دی، جن میں پروفیسر سرور خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ستارۂ امتیاز دینے کا فیصلہ شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ اقدامات ملکی ترقی، ادارہ جاتی مضبوطی اور عوامی فلاح کے لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
